گوجر خان (ملک نصیر ) اسسٹنٹ کمشنر گوجر خان ظہور احمد گورایہ کا سپیشل ایجوکیشن سینٹر گوجرخان کا اچانک تفصیلی دورہ۔ تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر گوجر خان ظہور احمد گورایہ معذور بچوں کے لیے قائم کیے گئے ادارے گورنمنٹ سپیشل ایجوکیشن سینٹر گوجرخان پہنچ گئے جہاں پر انہوں نے ہیڈ ماسٹر زابر حسین و دیگر سٹاف کے ہمراہ کلاسز کا وزٹ کرتے ہوئے اساتذہ اکرام اور طلباء و طالبات سے ملاقات کی اور ادارے کی تعلیمی سرگرمیوں اور فراہم کی جانے والی سہولیت کا تفصیلی جائزہ لیا ۔ اسسٹنٹ کمشنر گوجر خان نے ادارے کے اساتذہ کی تعلیمی مہارتوں کو سراہتے ہوئے ادارے کی تعلیمی سرگرمیوں اور معذور بچوں کو دی جانے والی سہولیات پر اطمینان کا اظہار کیا۔ اسسٹنٹ کمشنر گوجر خان نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ معذور بچے معاشرے کے مفید رکن ہیں اگر ان بچوں پر نارمل بچوں کی طرح محنت اور توجہ دی جائے تو یہ بچے بھی معاشرے کے مفید شہری بن سکتے ہیں