Official Web

چین، تنزانیہ اور زیمبیا کے صدور کی موجودگی میں تزارا ریلوے معاہدہ

بیجنگ (شِنہوا) تنزانیہ-زیمبیا ریلوے اتھارٹی (تزارا) ریلوے منصوبے پر مفاہمتی یادداشت پر دستخط ہوگئے ہیں، جبکہ اس حوالے سے بیجنگ میں منعقدہ تقریب میں چینی صدر شی جن پھنگ، تنزانیہ کی صدر سمعیہ سلوہو حسن اور زیمبیا کے صدر ہکینڈے ہیچی لیما نے بھی شرکت کی۔
تنزانیہ کی صدر سمعیہ سلوہو حسن اور زیمبیا کے صدر ہکینڈے ہیچی لیما چین افریقہ تعاون فورم کے سربراہ اجلاس 2024 میں شرکت کے لئے ان دنوں بیجنگ میں ہیں۔