Official Web

پاکستان نے سیریز میں بہت غلطیاں کیں: کپتان شان مسعود کا اعتراف

راولپنڈی: پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود نے بنگلادیش سے  سیریز میں تاریخی وائٹ واش  پر مایوسی کا اظہار کیا ہے۔

بنگلادیش نے راولپنڈی میں ہونے والے دونوں میچز میں قومی ٹیم کو شکست دے کر سیریز میں 0-2 سے وائٹ واش کیا جب کہ  یہ تاریخ میں دوسرا موقع ہے جب پاکستان کو  اپنی ہی سرزمین پر ٹیسٹ سیریز میں شکست ہوئی ہے۔

میچ کے بعد گفتگو میں شان مسعود نے کہا کہ پاکستان  نے سیریز میں بہت غلطیاں کیں اور بنگلادیش نے ہم سے زیادہ ڈسپلن سے کرکٹ کھیلی، شکست پر بہت مایوسی ہوئی ہے،  ٹیسٹ کرکٹ میں بولر اور بیٹرز کےلیے فٹنس بہت اہم ہوتی ہے۔

 بنگلادیشی کپتان نجم الحسین شانتو  کی گفتگو 

 دوسری جانب بنگلادیشی کپتان نجم الحسین شانتو نے جیت پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سیریز میں ہمارے فاسٹ بولرز نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ،جیت کا سہرا تمام کرکٹرز کے سر ہے۔

شانتو کا کہنا تھا کہ مہدی حسن میراز محنتی کرکٹر ہیں اور وہ تسلسل کے ساتھ اچھی کارکردگی دے رہے ہیں، سیریز میں بھی مہدی حسن میراز نے شاندار کارکردگی دکھائی۔