اسلام آباد: بینکوں اور منی چینجرز کیلئے ترسیلات زر بڑھانے کی سکیمیں منظور کر لی گئیں جس کے تحت زیادہ ترسیلات زر وصول کریں اور زیادہ مالیاتی فائدہ اٹھائیں سکیم منظور کی گئی ہے۔
ترسیلات زر وصول کرنے پر سعودی عرب ریال میں منافع دیا جاتا ہے، سعودی ریال کو روپیہ میں تبدیل کر کے ڈالر ریٹ پر تقسیم کیا جاتا ہے لیکن منی چینجرز اور بینکوں کو ترسیلات پر منافع فراہم کرنے کا طریقہ کار پرانا ہے۔
منی چینجر کو ترسیلات زر بینکوں میں ڈکلیئر کرنے پر 2 روپے فی ڈالر ملیں گے، گزشتہ سال کی نسبت ترسیلات زر ٹارگٹ کے مطابق اضافہ پر 3 روپے منافع ملے گا۔
گزشتہ سال کی نسبت مزید ترسیلات زر ٹارگٹ کے مطابق اضافہ پر 4 روپے منافع ملے گا، ایکسچینج کمپنی کو 25 ملین ڈالر یا 5 فیصد کی گروتھ پر اضافی منافع ملے گا اسی طرح ترسیلات زر بڑھانے کیلئے ٹیلی گرافک ٹرانسفر سکیم پر بھی مالیاتی فائدہ بڑھا دیا گیا ہے۔
ترسیلات زر میں اضافہ کرنے پر منافع بڑھا کر 35 ریال تک کر دیا گیا، ترسیلات زر کیلئے سکیم کی منظوری سے ترسیلات میں 10 فیصد گروتھ متوقع ہے، سکیم کی منظوری سے بنکوں اور منی چینجرز میں ترسیلات مزید بڑھیں گی۔
ماہانہ فکسڈ ترسیلات زر وصول کرنے والوں کیلئے فکسڈ ریٹ منافع ملے گا، سالانہ اڑھائی کروڑ ڈالر ترسیلات وصول کرنے پر ایک ڈالر پر 4 روپے منافع ملے گا۔