Official Web

میاں نوازشریف کا ستمبر کے دوسرے ہفتے لندن جانے کا امکان

لاہور: صدر مسلم لیگ ن میاں نوازشریف کا ستمبر کے دوسرے ہفتے لندن جانے کا امکان ہے ۔

ذرائع ن لیگ کے مطابق سابق وزیراعظم میاں نوازشریف کی 11ستمبرکو لندن روانگی متوقع ہے ، نوازشریف لندن میں اپنا چیک اپ کروائیں گے ۔

ذرائع کاکہنا ہے کہ نوازشریف کا لندن میں کچھ اہم سیاسی ملاقاتوں کا بھی امکان ہے۔

یاد رہے کہ  سابق وزیراعظم نواز شریف  اکتوبر 2023 میں  وطن واپس آئے تھے۔