Official Web

ڈسٹرکٹ کوارڈینیٹر آئی آر ایم این سی ایچ ڈاکٹر محمد سعید نے کہا ہے کہ بریسٹ فیڈنگ ویک 26 تا 31 اگست 2024 کا انعقاد کیا جا رہا ہے

اٹک ( شھزاد انجم بٹ سے ) ڈسٹرکٹ کوارڈینیٹر آئی آر ایم این سی ایچ ڈاکٹر محمد سعید نے کہا ہے کہ محکمہ صحت کے زیر اہتمام ڈپٹی کمشنر اٹک اور چیف ایگزیکٹوآفیسر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی کی ہدایت بریسٹ فیڈنگ ویک 26 اگست 2024 تا 31 اگست 2024 کا انعقاد کیا جا رہا ہے،انہوں نے ان خیالات کا اظہار بیسٹ فیڈنگ ویک کے حوالے سے سیمینار اور پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہا کہ نوزائیدہ بچوں کیلئے ماں کا جس میں ماں کے دودھ کی اہمیت اور اہم پیغامات کے متعلق معاشرے میں شعور اور آگہی کی مہم شروع کی جا رہی ہے،جیسے دودھ غذا بھی ہے اور شفا بھی،نوزائیدہ بچوں کو بغیر کسی خاص وجہ کے ماں کے دودھ سے محروم رکھنا اور انہیں ڈبے کا دودھ پلانا ان کی حق تلفی اور اخلاقی جرم ہے،پاکستان میں غربت زیادہ ہے،ایسے میں بچوں کو ڈبے کا دودھ پلانا والدین پر اضافی مالی بوجھ بھی ہے،ہفتہ بریسٹ فیڈنگ ویک کا مقصد لوگوں میں ماں کے دودھ کی اہمیت کو اجاگرکرنا ہے اور بریسٹ فیڈنگ کے حوالہ سے ماؤں کی باقاعدہ کونسلنگ کرنا ہے،پیدائش کے ایک گھنٹے کے اندر بچوں کو ماں کا دودھ پلانا شروع کردینا چاہیے اور پہلے 6 ماہ صرف یہی پلانا چاہیے کیونکہ ماں کا دودھ نوزائیدہ بچوں میں بیماریوں کے خلاف قوت مدافعت بڑھاتا ہے اور انفیکشن سے محفوظ رکھتا ہے،اس ہفتہ کی اہم تقریبات ضلع بھر میں منعقد کی جائیں گی اور خواتین کو زیادہ سے زیادہ آگاہی فراہم کی جائے گی۔