Official Web

پی ٹی آئی کے پی میں شدید اختلافات، عاطف خان اور شیرعلی پارٹی عہدوں سے فارغ

پشاور:  خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے اراکین اسمبلی عاطف خان اور شیرعلی ارباب کو پارٹی عہدوں سے ہٹا دیا۔

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے عاطف خان کی جگہ ارباب عاصم کو پی ٹی آئی پشاور ریجن کا صدر مقرر کر دیا، جبکہ عرفان سلیم کو پی ٹی آئی ضلع پشاور کا صدر اور شہاب ایڈووکیٹ کو جنرل سیکرٹری مقرر کیا ہے، عاطف خان پی ٹی آئی پشاور ریجن کے صدر اور شیرعلی ارباب ضلع پشاور کے صدر تھے۔

رپورٹ کے مطابق عاطف خان نے برطرف وزیر شکیل خان کے حق میں بیان دیا تھا جب کہ شیرعلی ارباب نے وزیراعلیٰ پر اعتماد سے متعلق اقرار نامے پر دستخط کرنے سے انکار کیا تھا۔