Official Web

ایران بس حادثہ، جاں بحق افراد کی میتیں پاکستان پہنچ گئیں، نماز جنازہ ادا

ایران میں بس حادثے میں جاں بحق ہونے والے زائرین کی نمازِ جنازہ جیکب آباد ایئرپورٹ پر ادا کر دی گئی۔

حادثے کے سبب جاں بحق ہونے والے 28 زائرین اور 23 زخمیوں کو پاکستان ایئر فورس کے خصوصی سی 130 طیارے سے پاکستان لایا گیا۔

وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے ایران سے میتیں اور زخمیوں کو واپس لانے کے لیے خصوصی ہدایات دی گئیں تھیں۔

میتوں کو ایمبولینسوں کے ذریعے ان کے آبائی علاقوں میں روانہ کیا جائے گا جبکہ زخمیوں کو ایئر ایمبولینس کے ذریعے کراچی منتقل کیا جائے گا۔