چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک )منصوبے کے تحت تعمیر ہونے والا ، 16قومی اور 28 صوبائی ایوارڈز کے حامل ماحول دوست ساہیوال کول پاور پروجیکٹ سے 1320 میگاواٹ بجی حاصل ہو رہی ہے۔اے پی پی سے گفتگوکرتےہوئے ترجمان ساہیوال کول پاور پلانٹ نے کہا کہ ساہیوال کول سے چلنے والا پاور پلانٹ پاکستان میں سی پیک کے تحت پہلا پاور پراجیکٹ ہے جس کی پیداواری صلاحیت 1320میگاواٹ ہے۔ ساہیوال کول پاور پروجیکٹ پر تعمیر کا آغاز چین کے معروف ادارے حْوانَنگ شان تونگ رْو اِی انرجی کی جانب سے2015ء میں کیا گیا جبکہ 2017ء میں اس منصوبے کو تکمیل کے بعد باقاعدہ فعال کردیا گیا۔ ساہیوال کول پاور پروجیکٹ کو اب تک 16 قومی اور 28 صوبائی ایوارڈز سے نوازا جاچکا ہے اور اس ماحول دوست منصوبے کو ہر شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے بیحد سراہا ہے۔یہ پاکستان کے پہلے پاور پلانٹس میں سے بھی ہے جو سپر کریٹیکل بوائلر ٹیکنالوجی سے لیس ہے۔ جغرافیائی لحاظ سے یہ انتہائی اہم مقام پر واقع ہے جو پنجاب کے تین بڑے شہروں یعنی لاہور، فیصل آباد اور ملتان کا پاور لوڈ سنٹر ہے۔ شانڈونگ ہوانینگ کے کارپوریٹ مشن کے تین رنگوں میں سے، "سبز” رنگ سائنسی اور تکنیکی ترقی اور ماحولیاتی تحفظ پر توجہ مرکوز کرتا ہے۔ پاور پلانٹ کا صاف اور سرسبز ماحول اس کی ماحول دوست فطرت کا ثبوت ہے۔ ساہیوال کول فائرڈ پاور پلانٹ میں استعمال ہونے والی جدید ٹیکنالوجی اسے صاف توانائی پیدا کرنے کے قابل بناتی ہے۔ بوائلر میں کوئلے کا دہن ٹربائنوں کو گھمانے کے لیے پانی کو ہائی پریشر بھاپ میں تبدیل کرنے کے لیے حرارت پیدا کرتا ہے اور بالآخر بجلی پیدا کرنے کے لیے الیکٹریکل جنریٹر کو گھماتا ہے،کاربن ڈائی آکسائیڈ کے اثر کو کنٹرول کرنے کے لیے پاور پلانٹ میں 50 ہزار سے زائد درخت لگائے گئے ہیں اور پاکستان پرائم منسٹر 10 بلین ٹری مہم کے تحت مزید درخت لگائے جا رہے ہیں۔ ای ایس پی ٹیکنالوجی کی شمولیت نے ساہیوال کے کوئلے سے چلنے والے پاور پلانٹ کو فلو گیس سے راکھ نکالنے کے قابل بنایا ہے جبکہ ایف جی ڈی ٹیکنالوجی نے فلو گیس کو اس قدر تک ڈی سلفرائز کیا ہے جو پنجاب انوائرمنٹل پروٹیکشن ایجنسی کے مقرر کردہ معیارات سے کہیں کم ہے۔ یہاں تک کہ ورلڈ بینک فلو گیس کے اخراج کی تمام قدروں کی نگرانی مسلسل اخراج کی نگرانی کے نظام (CEMS) کے ذریعے کی جاتی ہے۔ فلو گیس کو ماحول میں خارج کرنے سے پہلے خطرناک مادوں کو کم کرنے کے لیے جو جدید ٹیکنالوجی استعمال کی جا رہی ہے، وہ بذات خود اس بات کا جواز ہے کہ ساہیوال کول فائرڈ پاور پلانٹ ماحولیات کے حوالے سے بہت زیادہ باشعور اور فکر مند ہے۔ ساہیوال کول سے چلنے والا پاور پلانٹ ماحول دوست توانائی کے لیے وقف ہے جو پاکستان کے 40 لاکھ سے زائد گھروں کو روشن کر رہا ہے۔