لاہور: پنجاب میں بجلی کی قیمتوں میں ریلیف پر ملک میں ہنگامہ برپا ہو گیا۔
بجلی کی قیمتوں میں ریلیف دینے پر دو اہم حکومتی اتحادیوں میں لفظی جنگ شروع ہو گئی، پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ن میں تلخ بیان بازی کا سلسلہ جاری ہے، کسی نے بجلی سستی کرنا بے وقوفی ہے کا لفظ استعمال کیا تو کسی کو اس پر ہنسی آگئی۔
مریم نواز نے وزیراعلیٰ سندھ کو جواب دیتے ہوئے پوچھا کہ کیا عوام کو ریلیف ملنا بےوقوفی ہے؟ کرپشن کا پیسہ جیب میں ڈالنا، پروٹوکول پر پیسے خرچ کرنا، ہیلی کاپٹرز، جہازوں، گاڑیوں کے قافلوں اور گھروں پر پیسے خرچ کرنا کیا بے وقوفی نہیں؟
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے مخالفین کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ تنقید ہورہی ہے شارٹ ٹرم ریلیف دیا، یہ شارٹ ٹرم نہیں لمبا ریلیف ہے، 2ماہ بعد سولر کا بڑا منصوبہ لا رہے ہیں، جو ہمیشہ کیلئے عوام کو زیادہ بلوں سے نجات دلائے گا، سندھ حکومت بھی عوام کو ریلیف دے۔