Official Web

سرکاری افسران کو جاتی امرا بلاکر تعیناتی کرنا شریف خاندان کا پرانا وطیرہ ہے: بیرسٹرسیف

پشاور:  مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف کاکہنا ہے کہ سرکاری افسران کو جاتی امرا بلاکر تعیناتی کرنا شریف خاندان کا پرانا وطیرہ ہے، پولیس حکام کی تعیناتی کا واحد میرٹ پی ٹی آئی ورکرز کو دبانا ہے۔

مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف نے پنجاب حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ مینڈیٹ چور وزیراعلیٰ غلط فہمی میں مبتلا ہے کہ وہ پنجاب کی اصلی راج کماری ہے، ٹاک ٹاکروزیراعلیٰ نے پولیس کے ڈی پی اوزکو انٹرویو کے لیے جاتی امراء طلب کیا، فارم 47 کی وزیراعلیٰ افسران کو جاتی امرا بلا کرتعیناتی کے فیصلے کرتی ہیں اور بعد میں ان افسران کو سیاسی مخالفین کے خلاف استعمال کرتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مینڈیٹ چور شریف خاندان پرانے پٹواری ذہنیت کیساتھ حکومت چلا رہا ہے، پولیس حکام کی تعیناتی کا واحد میرٹ پی ٹی آئی ورکرز کو دبانا ہے۔

بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا کہ جو پولیس افسر پی ٹی آئی ورکرز کے خلاف ظلم وبربریت کرے اسے ترقی دی جاتی ہے، راج کماری فسطائیت کے نئے ریکارڈ بنارہی ہے ، مینڈیٹ چور ٹولہ کچھ بھی کرلیں بانی چیئرمین اورورکرز کو نہیں توڑ سکتے ہیں۔

صوبائی مشیر اطلاعات نے کہا کہ بانی کو تڑوانے کے لئے جاہل ٹولے نے ہر حربہ استعمال کیا مگر ناکام رہے، مینڈیٹ چوروں سے تمام مظالم کا بدلہ لیا جائے گا