کلر سیداں (نامہ نگار) گھر سے بجلی کا میٹر چوری ہونے پر مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔کلر سیداں کے نواحی علاقہ جسوالہ کی برطانوی پلٹ لبنی راشد نامی خاتون نے مقدمہ درج کرواتے ہوئے بتایا کہ میں ایک ہفتہ کیلئے برطانیہ گئی ہوئی تھی کہ اس دوران ماسٹر ظہیر، الطاف حسین اور شاہدہ حسین وغیرہ نے اس کے گھر سے بجلی کا میٹر چوری کر لیا ہے۔مدعیہ کا مزید کہنا تھا کہ اس کے گھر میں موجود دیگر سامان بھی چوری کر لیا گیا ہے جس کی وہ پڑتال مکمل کرنے کے بعد مقدمے کے اندراج کیلئے مزید ایک اور درخواست تھانے میں جمع کروا رہی ہیں۔خاتون کے بقول ماسٹر ظہیر قبضہ مافیا کا سرغنہ ہے اور اس نے دیگر ملزمان کی مدد سے میرے گھر پر قبضہ کرنے کے بعد بجلی کا میٹر بھی چوری کر لیا ہے۔