Official Web

دو موٹر سائیکل سواروں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں دو افراد شدید زخمی

کلر سیداں (نامہ نگار) دو موٹر سائیکل سواروں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں دو افراد شدید زخمی ہو گئے۔ ٹریفک کا یہ حادثہ شاہ باغ کے قریب یو ٹرن پر پیش آیا جس کے نتیجے میں شیراز احمد اور فہد علی نامی موٹر سائیکل سوار آپس میں ٹکرانے سے شدید زخمی ہو گئے جنہیں ریسکیو 1122 کی مدد سے ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں میں ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد تشویشناک حالت میں راولپنڈی شفٹ کر دیا گیا ہے۔دریں اثناء کلر سیداں دانگلی روڈ پر شاہ خاکی کے مقام پر خطر ناک موڑ کاٹتے ہوئے سیمنٹ سے بھرا ڈمپر بریک فیل ہو جانے سے الٹ گیا، ڈرائیور نے چھلانگ لگا کر اپنی جان بچائی۔