اٹک ( شھزاد انجم بٹ سے) بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن راولپنڈی کے زیرِ اہتمام امتحان میٹرک سیکنڈ اینول 2024 کے سلسلہ میں کنٹرولر امتحانات تنویر اصغر اعوان نے گورنمنٹ اصغر مال کالج راولپنڈی،گورنمنٹ اسلامیہ ہائی سکول نمبر04 راولپنڈی کا دورہ کیا،انہوں نے امتحانی عملے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امتحان میٹرک سیکنڈ اینول 2024 کے بہترین و شفاف انعقاد سے لائق و ذہین طلبا و طالبات کی حوصلہ افزائی ہو گی،وہاں تعلیمی بورڈ راولپنڈی کی بھی عزت/توقیر/نیک نامی میں اضافہ ہو گا،امتحانی عملہ اپنے فرائض محنت اور لگن سے سرانجام دے،اگر ان پر کوئی اثرانداز ہونے کی کوشش کرے تو وہ اس کی اطلاع فوراً براہ راست مجھے یا مرکزی کنٹرول روم کو مطلع کریں تا کہ ایسے عناصر کے خلاف فوری طور پر کاروائی عمل میں لاتے ہوئے انہیں نشان عبرت بنایا جا سکے،موبائل انسپکٹر/چیئرمین سکواڈ اور ضلع انتظامیہ تمام امتحانی مراکز کو مانیٹر کر رہی ہیں،ان کی رپورٹس کی روشنی میں ہم انتظامات کو مزید موثر اور جامع بنائیں گے۔