اٹک ( شھزاد انجم بٹ سے ) بیوہ خاتون کے شوہر کی قبر کی بے حرمتی کرنے اور اسلحہ کی نوک پر جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے والا باب اپنے بیٹوں سمیت گرفتار،تفصیلات کے مطابق بیوہ محمد ارشد سکنہ اخلاص نے تھانہ پنڈیگھیب میں ایف آئی آر درج کرائی ہے کہ وہ سکول میں صفائی کا کام کرتی ہے اس کے خاوندکا پانچ سال قبل انتقال ہو گیا تھا ،میرے خاوند کا ملکیتی ٹریکٹر ٹرالی ہے جس پر ڈرائیور رکھا ہوا ہے اور اسی پر گز بسر کرتے ہیں کچھ عرصہ سے شیر خان ولد احمد خان اور اسکے بیٹے فیضان اور ثاقب ہمیں تنگ کر رہے ہیں سولہ اگست کو انہیں اطلاع ملی کہ تینوں باپ بیٹا مل کر میرے خاوند کی قبر کو اکھاڑ رہے ہیں جس پر ہم قبرستان میں پہنچے تو فیضان نے پسٹل نکال کر ہمیں جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں، پولیس نے مقدمہ درج کر کے بیوہ خاتون کو اسلحہ کی نوک پر جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے اور قبر کی بے حرمتی کرنے والےباپ بیٹوں سمیت 3 ملزمان فیضان،ثاقب پسران شیر خان اور شیر خان ولد احمد خان سکنائے اخلاص پنڈیگھیب کو گرفتار کر کے حوالات میں بند کر دیا ہے ۔