سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری اور عوامی جمہوریہ چین کے صدر شی جن پھنگ کی اہلیہ پھنگ لی یوان نے بیجنگ کے عظیم عوامی ہال میں ویتنامی صدر تھولام کی اہلیہ کے اعزاز میں ایک ضیافت کا اہتمام کیا۔
اس موقع پر انہوں نے جنرل سکریٹری شی جن پھنگ کے ہمراہ اپنے دورہ ویتنام کے خوش گوار تجربے کو یاد کیا۔ انہوں نے کہا کہ چین اور ویتنام پہاڑوں اور دریاوں سے جڑے ہوِئے دوستانہ ہمسایہ ہیں، اور دونوں ممالک ادب، آرٹ، کھانوں اور دیگر شعبوں میں ثقافتی مشترکات رکھتے ہیں، اور وہ تبادلوں اور تعاون کو مضبوط بنانے، باہمی تفہیم کو گہرا کرنے اور چین ویتنام دوستی کی ترقی کو فروغ دینے کی منتظر ہیں۔ پھنگ لی یوان نے کہا کہ ویتنام نے لڑکیوں اور خواتین کی تعلیم سمیت خواتین کاز کی ترقی کو فروغ دینے میں اہم کامیابیاں حاصل کی ہیں ، اور دونوں فریق تبادلوں اور باہمی سیکھنے کو مضبوط کرسکتے ہیں۔ فریقین کو چاہیے کہ وہ دونوں ممالک کے نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کریں کہ وہ ایک دوسرے کی قومی زبانیں سیکھیں اور ان کے دوستانہ جذبات میں اضافہ کریں۔
پھنگ لی یوان نے ویتنامی سربراہ کی اہلیہ کو چینی اوپیرا ، رقص ، لوک موسیقی اور دیگر پرفارمنس سے لطف اندوز ہونے کے لئے مدعو کیا۔