Official Web

گلگت: مزدوروں کی گاڑی دریا میں جاگری ، ڈرائیورسمیت 5افراد جاں بحق

گلگت :  گلگت میں ڈیم مزدوروں کی گاڑی بے قابو ہوکر دریائے گلگت میں جا گری جس کے نتیجے میں پانچ افراد جاں بحق ہوگئے۔

مزدور ڈیم سائٹ پر کام کرنے کے لیے جا رہے تھے کہ  گاڑی حادثے کا شکار ہوگئی جس کے نتیجے میں ڈرائیور سمیت پانچ افراد جان کی بازی ہارگئے۔

مقامی رضا کاروں کی مدد سے جاں بحق افراد کو نکالا جا رہا ہے ۔