Official Web

اٹک پولیس کے بہادر جوانوں نے اپنی جان پر کھیل کر ایک ہی خاندان کے 4 افراد کو ڈوبنے سے بچا لیا

اٹک( شھزاد انجم بٹ سے )ایک انسان کی جان بچانا گویا پوری انسانیت کی جان بچانا ہے، الحدیث ،اٹک پولیس کے بہادر جوانوں نے اپنی جان پر کھیل کر ایک ہی خاندان کے 4 افراد کو ڈوبنے سے بچا لیا،تفصیلات کے مطابق اٹک پولیس کے بہادر جوانوں نے اپنی جان پر کھیل کر اٹک شہر سے تعلق رکھنے والی فیملی کے 4 افراد کو ڈوبنے سے بچا لیا، ڈی پی او اٹک نے کانسٹیبل شاکر حسین اور مہران کو اعلیٰ کارکردگی پر تعریفی سرٹیفیکٹ سے نوازتے ہوئے کہا کہ آئندہ بھی اپنی کارکردگی کو اسی طرح قائم رکھتے ہوئے عوام و الناس کے جان و مال کا تحفظ کو یقینی بنائیں۔