Official Web

نوجوانوں کو انفارمیشین ٹیکنالوجی کی جدید تعلیم دینے والے ادارے”آئی سی ٹی” کا ایک سال مکمل ہونے پر ایک خوبصورت ,پروقاراور رنگا رنگ تقریب کا اہتمام

گوجرخان(ملک نصیر ) نوجوانوں کو انفارمیشین ٹیکنالوجی کی جدید تعلیم دینے والے ادارے”آئی سی ٹی” کا ایک سال مکمل ہونے پر سٹوڈنٹس نے سی ای او پروفیسر محسن خان کے اعزاز میں ایک خوبصورت ,پروقاراور رنگا رنگ تقریب کا اہتمام کیا،اس موقع پر سینئر صحافی, پوٹھوہار یونین آف جرنلسٹس کے صدر احمد نواز کھوکھر مہمان خصوصی تھے،،انہوں پروفیسر محسن کے ہمراہ سالگرہ کا خوبصورت کیک کاٹا،پروفیسر انیس اقبال اور پروفیسر عقیل بھی اس موقع پر موجود تھے،احمد نواز کھوکھر نے کہا کہ پروفیسر محسن میں پروفیشنل ازم کوٹ کوٹ کر بھرا ہوا ہے انہوں نے ایک سال میں سینکڑوں میل اور فیملی سٹرڈنٹس کو تعلیم دی جسکی وجہ سے وہ گھر میں کمپیوٹر پر بیٹھ کر لاکھوں روپے کما رہےہیں،نوجوانوں کو ایک بار آئی سی ٹی کا وزٹ ضرور کرنا چاہیے،پروفیسر محسن نے کہا کہ اج ہم نے اکیڈیمی کی پہلی برتھ ڈے منائی اور اس ایک سال کے عرصے میں اکیڈیمی سے 400 سے زیادہ سٹوڈنٹس نے آئی ٹی کی تعلیم مکمل کی،جو گھر بیٹھ کے اپنے اور اپنے گھر والوں کے اخراجات مینیج کر رہے ہی،ائی ٹی سکلز بے حد ضروری ہے کیونکہ یہ ائی ٹی کا دور ہے اور ائی ٹی سے بہتر کوئی اپشن نہیں ہے پاکستان کی موجودہ حالات کے پیش نظر اب روایتی تعلیم کافی نہیں ہے,ائی سی ٹی اس بات کی ضمانت دیتا ہے کہ اگر نوجوان نسل کیریئر کونسلنگ کے میدان میں ائی سی ٹی کو اپنا ویژن بناتے ہیں تو 100 فیصد نوجوان لوگ پریکٹیکل دنیا میں کامیابی کے ساتھ اگے بڑھیں گے۔