Official Web

گوجرخان پولیس سرکل نے 120 دنوں میں جرائم پیشہ عناصر کے گرد گھیرا تنگ

گوجرخان (ملک نصیر ) گوجرخان پولیس سرکل نے 120 دنوں میں جرائم پیشہ عناصر کے گرد گھیرا تنگ کرتے ہوئے ڈکیتی چوری راہزنی اور دیگر وارداتوں میں ملوث 5گینگز سمیت 200 سے زائد ملزمان کو گرفتار کرتے ہوئے 19 کروڑ سے زائد نقدی طلائی زیورات ،59 موبائل فونز اور 50 موٹرسائیکل 42 کلوچرس3سو لیٹر شراب اور ناجائز اسلحہ برآمد کر لیا گیا ان خیالات کا اظہار ایس پی صدر راولپنڈی محمد نبیل کھوکھر نے ایس ڈی پی او افس گوجرخان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ایس ڈی پی او گوجرخان سلیم خٹک، ایس ایچ او گوجرخان چوہدری ذوالفقار ،ایس ایچ او مندرہ ملک نذیر احمد گھئیبہ، ایس ایچ او جاتلی محمد اصف بھی موجود تھے میڈیا نمائندگان میں پوٹھوہار پریس کلب گوجرخان کے صدر ملک جاوید اقبال ،جنرل سیکرٹری راجہ عمر لطیف ،سابق صدور ملک عامر وزیر ،احمد نوازکھوکھر سابق جنرل سیکرٹری شہزادہ ارباب اعجاز سینیئر صحافیوں میں ایم کلیم اللہ بھٹی حمید اصغر، ملک نصیر ،عمر آزاد بٹ ،ہارون جٹ، فصیح الحسن موجود تھے ایس پی نبیل کھوکھر نے کہا کہ پولیس قانون کی بالادستی کے لیے ہمہ وقت کوشاں ہیں پولیس عوام اور میڈیا مل کر جرائم کا خاتمہ کرتے ہوئے بہترین معاشرہ تشکیل دے سکتے ہیں انہوں نے گوجرخان سرکل کے تینوں تھانوں گوجرخان مندرہ جاتلی کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ چار ماہ میں گوجرخان سرکل میں پولیس نے 200 سے زائد جرائم پیشہ عناصر کو گرفتار کیا ان کاروائیوں میں 63 منشیات فروش گرفتار ہوئے جن کے قبضہ سے 42 کلو سے زائد چرس 311 لیٹر شراب پانچ بوتل ولایتی شراب برآمد کی گئی ناجائز اسلحہ رکھنے والے 68ملزمان گرفتار ہوئے جن کے قبضہ سے 55 پسٹل دو نائن ایم ایم چارکلاشنکوف چار رائفل برآمد کی گئیں ادھر پانچ گینگز گرفتار ہوئے جن کے قبضہ سے لوٹی ہوئی نقدی طلائی زیورات جن کی مالیت 19 کروڑ 63 لاکھ سے زائد ہے برامد کرلیے گئے پولیس نے چوری ڈکیتی کی وارداتوں میں عوام سے لوٹے ہوئے 50 موٹرسائیکل 59 قیمتی موبائل فون برآمد کیے جبکہ 24 لاکھ کے مویشی برآمد کیے انہوں نے کہا کہ پولیس نے جرائم پیشہ 200 سے زائد ملزمان کو گرفتار کیا ہے انہوں نے کہا کہ صحافی معاشرے کا آئینہ ہے جرائم کی نشاندہی کر کے پولیس کی مدد کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ جرائم کے خاتمے کے لیے گوجرخان پولیس تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے کمیونٹی کی مدد کے بغیر جرائم کا خاتمہ ممکن نہیں ہے