Official Web

قیام پاکستان کے لئے ہمارے بزرگوں نے لازوال قربانیاں پیش کی

گوجرخان (ملک نصیر ) راجہ طاہر اکبر کیانی نے کہا کہ قیام پاکستان کے لئے ہمارے بزرگوں نے لازوال قربانیاں پیش کی۔ اسکی بنیادوں میں ہزاروں شہداء کا خون شامل ہے ۔ نوجوانوں نے اپنی جوانیاں اور خواتین نے اپنی عصمتیں تک قربان کر دیں ۔ قائد اعظم کی مخلصانہ قیادت اور علامہ اقبال کے خواب کو تعبیر ملی 14 اگست 1947 کو مسلمانان برصغیر کو ایک الگ وطن نصیب ہوا۔ ان خیالات کا اظہار معروف سیاسی سماجی کاروباری شخصیت راجہ طاہر اکبر کیانی نے یوم آزادی کے حوالہ سےطاہر اکبر کیانی پلازہ میں آزادی کیک کاٹنے کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا اس موقع پر پوٹھوہار پریس کلب کے صدر ملک جاوید اقبال راجہ سہیل کیانی ایڈووکیٹ راجہ شاہد کیانی ایڈووکیٹ ناد علی کیانی طلعت محمود سیال راجہ شفقت کیانی عبدالستار نیازی مرزا ندیم۔ مرزا رفعت محمود۔ راجہ روحان ۔ و دیگر موجود تھے راجہ طاہر اکبر کیانی نے کہا کہ 14 اگست 1947 ۔ مسلمانوں کے لئے ایک ایسے ملک کا وجود عمل میں آیا جہاں پوری آزادی کے ساتھ وہ اپنی مذہبی فریضہ انجام دے سکتے ہیں۔ راجہ طاہر اکبر کیانی نے کہا کہ پاکستان قدرت کی طرف سے ہمارے لئے ایک انمول تحفہ ہے ۔ آزادی کی قدر ان قوموں سے پوچھیں جو آج آزادی کے لیے برسر بیکار ہیں ۔ وطن عزیز پاکستان ایک نعمت سے کم نہیں ہمیں اسکی قدر کرنے کی ضرورت ہے ایک سوال کے جواب میں انہوں کہا کہ پاکستان ایک ایٹمی قوت ہے اور خطے میں اپنے بہترین محل وقوع کی وجہ سے ایک الگ اہمیت رکھتا ہے ۔ اسکے ظاہری اور چھپے ہوئے دشمن اسکے خلاف سازشیں کرتے رہتے ہیں لیکن پاک فوج اور دیگر دفاعی اداروں کی بہترین حکمت عملی سے وہ کبھی اپنے مکروہ مقاصد میں کامیابی حاصل نہ کر سکے ۔ انہوں نے نوجوان نسل پر زور دیا کہ وہ اپنے ملک کی تعمیر وترقی کے لئے اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں مثبت اور تعمیری کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں ۔ عالمی حالات کی وجہ سے ہم پر زیادہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے ہم کسی بھی قسم کے پروپیگنڈہ کا حصہ بننے کی بجائے حقائق کو مدنظر رکھ کر کردار ادا کریں آخر میں آزادی کیک کاٹا گیا اور پاکستان کی سلامتی کے لئے دعا کی گئی