اٹک ( شھزاد انجم بٹ سے ) پاکستان ایک نظریے اسلام ہی کی بنیاد پر قائم ہوا اس اسلامی نظریے ہی نے برصغیر کے مسلمانوں کو ایک قوم میں ڈھالا قائد اعظم رحمت اللہ علیہ کو برطانوی طاقت کے ساتھ معرکہ آ رائی کے قابل اسلامی نظریے ہی نے بنایا اس نظریے کی طاقت نے پاکستان کو ایک مضبوط اور مستحکم بنیاد فراہم کی مگر اس کے حکمرانوں اور اشرافیہ کے طبقے نے اسے انتشار کی نظر کر دیا، ان خیالات کا اظہار ضلع امیر جماعت اسلامی اٹک و سابق امیدوار قومی اسمبلی حلقہ این اے 50 سردار امجد علی خان نے یہاں دفتر ضلع میں 77 ویں سالانہ جشن آذادی کے موقع پر پرچم کشائی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا قبل ازیں امیر ضلع سردار امجد علی خان نے پرچم کشائی کی اور ا حاطے میں پودا لگایا اس موقع پر نائب امیر ضلع مولانا نعیم اللہ ،مولانا جابر علی خان ،ضلع سیکرٹری جنرل حافظ محمد بلال ،قاری اشفاق احمد،سابق جنرل کونسلر بلدیہ اٹک شہاب رفیق ملک ،امیر شہر و سابق امیدوار پنجاب اسمبلی حلقہ پی پی تین میاں محمد جنید، سید ثنا اللہ بخاری، چوہدری اعظم خان ،عارف خان اور قاری گل محمد کے علاوہ ارکان و کارکنان نے کثیر تعداد میں شرکت کی ،سردار امجد علی خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا پاکستان کے قیام کو 77 سال ہوگئے 14 اگست 2024 کو ہم 78 واں یوم آزادی پاکستان منا رہے ہیں ہم عہد کرتے ہیں کہ ہم علامہ اقبال کے خواب اور قائد اعظم کے پاکستان کو اس کے مقاصد سے ہمکنار کریں گے اسلامی نظام کی حکمرانی کے لیے پاکستان قائد اعظم کی قیادت میں برصغیر کے لاکھوں مسلمانوں نے لازوال قربانیاں دے کر حاصل کیا یہ کلمہ طیبہ کی بنیاد پر حاصل کیا گیا اس خطہ پاک میں قران و سنت کی مقدس شریعت نافذ ہونا تھی لیکن جن کے ہاتھوں میں حکمرانی کی باگ دوڑ تھی انہوں نے اس کے ساتھ غداری کی وہ سنہری اصول جو غیروں نے اپنا لیے لیکن اپنے انہیں بھلا بیٹھے ملک و قوم کو مہنگائی لوٹ مار کرپشن ڈاکہ زنی قتل و غارتگری کی دلدل میں جھونک دیا حکمران اپنی تجوریاں بھرتے رہے بجلی کے بلوں میں بے تحاشہ اضافہ کر دیا گیا، امیرجماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمٰن نے حق دو عوام کو حق دو ملک کو اور بدلواس نظام کو تحریک کا آغاز کیا اور کامیاب 14 روزہ دھرنا دیا جس کے نتیجے میں حکمرانوں نے مطالبات تسلیم کرنے کا تحریری معاہدہ کیا ہمیں امید ہے حکمران یہ وعدہ پورا کریں گے اور عوام کو ریلیف دیں گے ضلع نائب امیر جماعت اسلامی مولانا نعیم اللہ نے اختتامی دعا کرائی۔