Official Web

تھانہ کہوٹہ کی کاروائی ، قتل کا ملزم راولپنڈی سے گرفتار

 

کہوٹہ ( کرائم رپورٹر ) پولیس تھانہ کہوٹہ کی کاروائی ، قتل ک ملزم گرفتار ۔ تفصیلات کے مطابق پولیس تھانہ کہوٹہ نے قتل کے مقدمے میں ملوث اشتہاری ملزم گرفتار کرلیا ہے ۔تھانہ کہوٹہ کی ایچ آئی یو ٹیم کے سب انسپکٹر طاہر مسعود دھمیال کی سربراہی میں خصوصی ٹیم نے قتل کے مقدمے میں ملوث ملزم عامر خان عرف ملنگ کو راولپنڈی سے ڈرامائی انداز میں گرفتار کرلیا ذ ملزم عامر خان نے چند ماہ قبل تھانہ کہوٹہ کی حدود میں کہوٹہ شہر مٹور میں اپنے بھائیوں کے ساتھ ملکر مقتول جلال خان کو فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا اور موقع سے فرار ہوگیا تھا ۔ ملزم کے خلاف تھانہ کہوٹہ میں قتل کی دفعات کے تحت مقدمہ درج ہے۔