Official Web

پیپلز پارٹی کے رہنما و جنرل سیکرٹری راولپنڈی ڈویژنل راجہ خرم پرویز اشرف نے یوم پاکستان کے سلسلے میں اجتماع سے خطاب

کلر سیداں (نامہ نگار)پیپلز پارٹی کے رہنما و جنرل سیکرٹری راولپنڈی ڈویژنل راجہ خرم پرویز اشرف نے یوم پاکستان کے سلسلے میں مرکزی تنظیم الاعوان اور مرکزی آل پاکستان نمبردار ایسوسی ایشن راولپنڈی ڈویژن کے مشترکہ اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک پاکستان مشکلات کا شکار ہے اور ہمیں آج بہت سارے چیلنجز کا سامنا ہے مگر حکومت ان سے نمٹنے کی پر عزم ہے۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی حکومت کیساتھ مل کر جمہوریت کو مضبوط بنا کر اتحاد کو آگے بڑھارہی ہے،1973کا آئین تحریک آزادی کے جذبے کا مظہر ہے،جشن آزاد ی موقع پر اپنے آباؤ اجداد کی قربانیوں کو بھلایا نہیں جا سکتا،ہم ان بزرگوں کو سلام پیش کرتے ہیں جنہوں نے ہماری آزادی اور خود مختاری کیلئے جدوجہد کی اور آج کا دن دیکھنا نصیب ہوا۔تقریب کا انعقاد یونین کونسل سوئی چیمیاں کے سابق چیئرمین و صدر تنظیم الاعوان تحصیل گوجر خان ملک شیر افگن اعوان نے اپنی رہائش گاہ واقع چکڑالی بدہال میں کیا تھا جس میں مرکزی صدر الاعوان تنظیم پاکستان ملک حسرت اعوان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہماری تنظیم ایک غیر سیاسی تنظیم ہے جس کا مقصد علاج معالجے کیساتھ ساتھ تعلیم کے میدان اور دیگر مسائل میں مستحقین کی مدد کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ میں چالیس سال سے اس تنظیم کا حصہ ہوں اور ہماری تنظیم صوبہ سندھ سمیت بلوچستان، آزادکشمیر اور دیگر علاقوں میں متوسط طبقہ کے بنیاد مسائل حل کرنے میں دن رات کوشاں ہے، صوبائی صدر ملک فاروق اعوان نے کہا ہے کہ ہماری کامیابی اسی میں ہے کہ ہم اس فلاحی تنظیم کو مزید متحد اور فعال کرنے میں اپنے اپنے حصے کا کام کریں،سرپرست اعلی پنجاب ملک خالد نواز بوبی نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہم نے آزادی تو حاصل کر لی ہے مگر ابھی تک بحثیت ایک قوم اکٹھے نہیں ہو سکے،ہمارے بعد آزاد ی حاصل کرنے والے ممالک آج ہم سے بہتر مقام پر پہنچ چکے ہیں،تقریب کے اختتام پر میزبان ملک شیر افگن اعوان نے تمام معززین کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ آج ہم اپنے آباؤ اجداد کی دی ہوئی قربانیوں کے صلے میں ایک آزاد ملک میں سانس لے رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ آزادی کی اہمیت مقبوضہ کشمیر اور فلسطینی مسلمانوں سے پوچھیں جو گزشتہ کئی دہائیوں سے آزادی کی جنگ لڑ رہے ہیں۔ تقریب سے ملک ذیشان حسرت اعوان،صوبائی صدر یوتھ ونگ،ملک شکیل اعوان چیف کوارڈینیٹر اسلام آباد،راجہ خرم شہزاد،صدر نمبردار ایسوسی ایشن تحصیل گوجر خان، نمبردار راجہ ذوالفقار احمد، راجہ احسان بھٹی صدر تحصیل راولپنڈی،خالد محمود گجر،چیئرمین،محمد اشفاق کیانی چیئرمین و سرپرست اعلی راولپنڈی ڈویژن نے بھی خطاب کیا۔

کلر سیداں (نامہ نگار) اوباش نوجوانوں نے تین کمسن بچوں کیساتھ بدفعلی کرنے اور ان کی ویڈیوز شیئر کرنے پر پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔اخلاق حسین سکنہ سکوٹ نے پولیس کو بیان دیا کہ مجھے میرے کزن اسامہ نے بتایا کہ آپ کے دونوں بیٹوں محمد محب اخلاق، معیز اخلاق اور میرے کزن کے بیٹے سفیان زبیر سے سکندر اور صیام عماد اور بشارت نے کافی دن پہلے بدفعلی کی اور اویس نے بچوں کی ویڈیوز بنائیں اور یہ ویڈیوز علاقے کے کافی لوگوں کو شیئر بھی کیں جس کا انہوں نے علاقہ کے معززین کے سامنے اعتراف بھی کیا۔