Official Web

عوام کیلئے جشن آزادی کا تحفہ! پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں زبردست کمی

اسلام آباد:  مہنگائی کے ستائے عوام کیلئے خوشخبری، حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا۔

وزارت خزانہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 8.47 روپے فی لٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 6.07 روپے کی کمی کردی گئی۔

قیمتوں میں کمی کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 260 روپے 96 پیسے فی لٹر اور ڈیزل کی نئی قیمت 266 روپے 07 پیسے فی لٹر ہوگئی۔

وزیراعظم کی منظوری کے بعد وزارت خزانہ نے باضابطہ نوٹیفیکیشن جاری کر دیا، نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے سے ہوگیا جو 31 اگست تک نافذ العمل رہے گا۔