Official Web

پنجاب ہائی وے کے شعبہ برجز نے پونے دو ارب کی لاگت سے زیرتعمیر و کشادگی کلر سیداں دھانگلی روڈ پر واقع شاہ خاکی پل کا ڈیزائن تبدیل کر دیا

کلرسیداں(نامہ نگار)پنجاب ہائی وے کے شعبہ برجز نے پونے دو ارب کی لاگت سے زیرتعمیر و کشادگی کلر سیداں دھانگلی روڈ پر واقع شاہ خاکی پل کا ڈیزائن تبدیل کر دیا ہے۔اس سے قبل یہاں تنگ موڑ کی بجائے پنجاب ہائی وے پٹرولنگ پولیس شاہ خاکی سے براہ راست نالے کی دوسری سمت تک پل کا سروے کیا گیا تھا کلرسیداں سے چوآخالصہ تک کارپٹ سڑک کی تعمیر تقریبا مکمل ہو چکی ہے چوآخالصہ پل پر کام جاری ہے چوآخالصہ سے شاہ خاکی تک سڑک کی تعمیر و کشادگی کا کام جاری ہے اس پراجیکٹ کے اخری مرحلہ پر شاہ خاکی پل کی تعمیر ہونا تھی مگر اس کے ڈیزائن کو ایک بار پھر تبدیل کرکے نئے پل کی تعمیر میں بھی موڑوں کو شامل کر دیا گیا ہے جس سے ازادکشمیر اور راولپنڈی کے درمیان اس شاہراہ پر بھاری گاڑیوں کی آمدورفت میں مشکلات پیش آئیں گی۔ عوامی حلقوں نے ڈائریکٹر برجز لاہور سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے حالیہ فیصلے پر نظرثانی کریں اور پل کے پہلے ڈیزائن کو بحال کریں کیوں کہ کلرسیداں دھانگلی آزادکشمیر کے اضلاع میرپور،بھمبر اور کوٹلی کو براہ راست راولپنڈی اسلام آباد سے ملاتی ہے آزاکشمیر کے قصبات چک سواری،اسلام گڑھ،پلاک،راجد دھانی،گلپور،ناڑ، ڈماس,ڈڈیال،رٹہ،سرکھی،خادم آباد،سیاکھ کے ہزاروں مسافر اور سمندر پار پاکستانی روزانہ اس سڑک سے گزرتے ہیں اوورسیئز پاکستانی ہمیں بھاری زرمبادلہ دے کر ہماری لائف لائن ہیں ان کی مشکلات کے خاتمے کے لیئے بھی ضروری ہے کہ ڈائریکٹر برجز پنجاب اس بین الصوبائی شاہراہ پر شاہ خاکی پل کے سروے کے عین مطابق ڈیزائن کو بحال کرکے سڑک کو ایک بار پھر اندھے موڑوں سے نجات دلائیں۔