Official Web

مخصوص نشستیں: الیکشن کمیشن کا سپریم کورٹ کےفیصلے پرنظرثانی درخواست دائرکرنے کا فیصلہ

اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے مخصوص نشستوں سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے پر نظرثانی درخواست دائر کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن آج سپریم کورٹ کے فیصلے پر ریویو پٹیشن دائر کرے گا۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ سپریم کورٹ آف پاکستان میں چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں 13 رکنی فل کورٹ بینچ نے سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں سے متعلق درخواست پر محفوظ فیصلہ سنایا تھا۔

جسٹس امین الدین خان اور جسٹس نعیم افغان نے اکثریتی فیصلے سے اختلاف کیا تھا۔

سپریم کورٹ نے پشاور ہائیکورٹ اور الیکشن کمیشن کا فیصلہ کالعدم قرار دے کر مخصوص نشستیں پی ٹی آئی کو دینے کا حکم دیا تھا۔