کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان ہے، اس دوران انڈیکس 78 ہزار پوائنٹس کی سطح سے بھی گر گیا۔
کاروباری ہفتے کے پہلے ہی دن بازارِ حصص میں مندی کا رجحان دیکھا جا رہا ہے، جب پی ایس ایکس میں 286 پوائنٹس کی مندی کے ساتھ کے ایس ای 100 انڈیکس گھٹ کر 77039 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا۔
قبل ازیں پیر کے روز اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز 66 پوائنٹس کی تیزی کے ساتھ ہوا اور کے ایس ای 100 انڈیکس بڑھ کر 78292 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا، تاہم بعد میں گراوٹ کا رجحان شروع ہوا، جس کے نتیجے میں انڈیکس 78 ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی سطح کھو بیٹھا۔
واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے بھی پی ایس ایکس میں اتار چڑھاؤ کا رجحان جاری رہا تھا اور بدھ کے روز انڈیکس کی 78000پوائنٹس کی نفسیاتی سطح بھی گرگئی تھی۔ اس دوران مندی کی وجہ سے 58فیصد حصص کی قیمتوں میں کمی واقع ہوئی اور سرمایہ کاروں کے مزید87 ارب 28کروڑ 51لاکھ 74ہزار 818روپے ڈوب گئے تھے۔