اسلام آباد: وفاقی کابینہ کا اجلاس آج طلب کر لیا گیا، وزیراعظم محمد شہباز شریف اجلاس کی صدارت کریں گے۔
وفاقی کابینہ کے اجلاس میں پاکستان تحریک انصاف پر پابندی کا معاملہ زیرغور لائے جانے کا امکان ہے۔
اجلاس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان، سابق صدر عارف علوی اور سابق ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری کیخلاف آرٹیکل 6 کی کارروائی پر بھی غور کیا جا سکتا ہے۔
واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا منگل کو ہونے والا اجلاس ملتوی کر دیا گیا تھا۔