اسلام آباد: مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف سے ڈپٹی وزیراعظم اسحاق ڈار نے ملاقات کی۔
ذرائع کے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا، ملاقات میں حکومتی فلاحی اقدامات پر بھی بات چیت کی گئی۔
ملاقات کے دوران قائد ن لیگ نواز شریف نے کہا کہ متوسط طبقے کو بجلی کے بلوں میں ریلیف دیا جائے، انہوں نے اسحاق ڈار کو ہدایت کی کہ مہنگائی پر قابو پا کر عوام کو ریلیف دیا جائے۔
ذرائع کے مطابق ملاقات میں اسحاق ڈار نے اپنے حالیہ غیر ملکی دوروں میں ہونے والی پیش رفت پر بریفنگ دی، قائد ن لیگ نے دوست ممالک کے ساتھ تعلقات میں حالیہ پیشرفت پر اطمینان کا اظہار کیا۔