Official Web

یوکرین کے شہری علاقوں اور چلڈرن اسپتال پر روس کے میزائل حملے، 36 افراد ہلاک، 140 زخمی

یوکرین کے شہری علاقوں اور چلڈرن اسپتال پر روس کے میزائل حملوں میں 36 افراد ہلاک اور 100 سے زائد زخمی ہوگئے۔

برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے مطابق روس کی جانب سے یوکرین کے شہری علاقوں پر تازہ میزائل حملوں میں کیف میں ایک بچوں کا اسپتال بری طرح متاثر ہوا ہے۔

یوکرینی حکام کا کہنا ہے کہ اسپتال پر حملے میں 2 افراد ہلاک ہوئے ہیں جبکہ عمارت کو شدید نقصان پہنچا ہے۔

چلڈرن اسپتال کی ایک ڈاکٹر نے بی بی سی کو بتایا کہ اسپتال کا ایک حصہ تباہ ہو گیا اور دوسرے میں آگ لگ گئی ہے۔

یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی کے چیف آف اسٹاف کا کہنا ہے کہ روس کی جانب سے شہری علاقوں پر کیے گئے حملوں میں مجموعی طور پر 36 افراد ہلاک اور 140 زخمی ہوئے۔

دوسری جانب روس نے اسپتال کو نشانہ بنانے کی تردید کی ہے۔

ادھر روسی حملوں پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے ہنگامی اجلاس طلب کرلیا ہے ، اجلاس امریکا اور یورپی ممالک کی درخواست پر طلب کیا گیا۔