Official Web

کراچی: آئی آئی چندریگر روڈ پر پاکستان سٹاک ایکسچینج میں آتشزدگی

کراچی:  پاکستان سٹاک ایکسچینج کی عمارت میں آگ لگ گئی،فائر بریگیڈ کی گاڑیاں آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔

کراچی کے علاقے آئی آئی چندریگرروڈ پر واقع پاکستان سٹاک ایکسچینج میں آگ لگ گئی، آگ عمارت کی چوتھی منزل پر واقع آفس میں لگی۔

ریسکیو حکام کے مطابق فائر بریگیڈ کی گاڑیاں آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق آگ لگنے کی وجہ معلوم نہ ہوسکی۔