Official Web

593 رنز کا ہدف: کاؤنٹی کرکٹ کی تاریخ کا دلچسپ ترین میچ برابر

چیلٹنہام:  گلوسٹرشائر اور گلیمور گن کے درمیان کھیلا جانے والا کاؤنٹی کرکٹ کی تاریخ کا دلچسپ ترین میچ برابر ہو گیا۔

گلیمورگن کی ٹیم تاریخ کے سب سے بڑے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے آخری گیند پر ہمت ہار گئی۔

گلوسٹر شائر نے گلیمورگن کو جیت کے لیے 593 رنز کا ہدف دیا تھا تاہم گلیمورگن کی ٹیم آخری گیند پر 592 رنز بنا کر آوٹ ہو گئی، گلیمورگن کی جانب سے کپتان سیم نارتھیسٹ نے 187 رنز سکور کیے جبکہ مارنس لبوشین نے 119 رنز کی اننگ کھیلی۔

گلوسٹرشائر نے پہلی اننگ میں 179 اور دوسری اننگ میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 610 رنز بنائے تھے، دوسری جانب گلیمورگن نے پہلی اننگ میں 197 اور دوسری اننگ میں 592 رنز بنائے۔