Official Web

الیکشن ٹریبونل کا عطا تارڑ اورالیکشن کمیشن کو فارم 45،47 اور48 جمع کروانے کا حکم

لاہور:  لاہور ہائیکورٹ میں قائم الیکشن ٹریبونل نے ایک اور بڑا حکم جاری کردیا۔

لاہورہائیکورٹ میں قائم الیکشن ٹریبونل جسٹس انوار حسین نے الیکشن پٹیشن پر سماعت کرتے ہوئے عطا تارڑ اور الیکشن کمیشن کو اوریجنل فارم 45،47 اور48 جمع کروانے کا حکم دے دیا۔

ٹریبونل نے لیگی رہنما کو 22 جولائی تک فارم 45، 47، 48 جمع کروانے کا حکم جاری کیا جبکہ عدالت نے عطا تارڑ سےبیان حلفی بھی طلب کر لیا۔

ٹریبونل نے الیکشن کمیشن کو بھی فارم 45، 47،48 اور متعلقہ دستاویزات بیان حلفی کے ساتھ جمع کروانے کا حکم دیدیا۔