Official Web

اسلام آباد چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی جانب سے آل پاکستان چیمبرز پریزیڈنٹس کانفرنس کا انعقاد

اسلام آباد چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی جانب سے آل پاکستان چیمبرز پریزیڈنٹس کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں وفاقی وزیر بحری امور، قیصر احمد شیخ، نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ کانفرنس میں ملک بھر کے چیمبرز کے صدور نے شرکت کی۔ وفاقی وزیر بحری امور، قیصر احمد شیخ، نے چیمبرز کے صدور کو یقین دہانی کروائی کہ ان کے مسائل کے حل کے لیے حکومت بھرپور اقدامات کرے گی۔ انہوں نے مختلف تجاویز اور مسائل پر غور کرنے کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ حکومت کاروباری برادری کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے پرعزم ہے تاکہ ملکی معیشت کو مستحکم بنایا جا سکے۔