Official Web

تحریک انصاف کا 6 جولائی کو ترنول کے مقام پر جلسہ کرنے کا اعلان

اسلام آباد:  پاکستان تحریک انصاف 6 جولائی کو اسلام آباد میں ترنول کے مقام پر جلسہ کرے گی۔

تحریک انصاف کے جلسے سے مرکزی قائدین خطاب کریں گے، پی ٹی آئی اور اسلام آباد انتظامیہ کے مابین جلسے کے مقام پر اتفاق ہوگیا، ضلعی انتظامیہ کی مشروط این او سی آج جاری ہونے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کی جانب سے جلسے کے لئے ڈی چوک،پریڈ گراؤنڈ سمیت چار مقامات تجویز کئے گئے تھے۔

واضح رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے ضلعی انتظامیہ اور پی ٹی آئی کو بیٹھ کرمعاملہ حل کرانے کی ہدایت کی تھی۔