Official Web

چین نے "تائیوان کی علیحدگی” کی کوششوں میں ملوث عناصر کو فوجداری سزا دینے کے حوالے سے عدالتی ہدایات جاری کر دیں

چینی حکام نے اکیس تاریخ کو  "تائیوان کی علیحدگی” کے لیے کام کرنے والے علیحدگی پسند عناصر کو ایسی سرگرمیوں میں ملوث ہونے یا  علیحدگی پر اکسانے جیسی کارروائیوں میں ملوث ہونے پر انہیں فوجداری سزائیں دینے کے حوالے سے ہدایات جاری کی ہیں۔سپریم پیپلز کورٹ، سپریم پیپلز پروکیوریٹر اور عوامی سلامتی، ریاستی سلامتی اور انصاف کی وزارتوں کی جانب سے مشترکہ طور پر جاری کردہ ہدایات  جاری ہوتے ہی نافذ العمل تصور ہوں گی۔