Official Web

صاحبہ نے جویریہ سے رشتہ مانگ لیا.. جویریہ سعود نے کیا جواب دیا؟

"ایسی باتیں پہلے گھر کی خواتین کر لیں اس کے بعد ہی مردوں میں جانی چاہئیں”

یہ کہنا ہے ماضی کی مشہور اداکارہ صاحبہ کا جو اپنی دوست جویریہ سعود کے گھر جا کر ان سے رشتے کی بات کررہی تھیں۔ کافی ہچکچانے کے بعد صاحبہ نے جویریہ سے رشتہ مانگ لیا۔ شاید آپ کو بھی صاحبہ کی طرح جویریہ کے جواب سے دکھ ہو کیونکہ جویریہ کو رشتہ دینے سے انکار کردیا۔

 

صاحبہ نے اپنے بیٹے زین کی بلی کے لیے جویریہ کے بلے کا رشتہ مانگ لیا لیکن جب جویریہ نے صاحبہ سے بلے کو گود میں لینے کو کہا تو صاحبہ نے ڈر کر منع کردیا جس پر جویریہ نے کہا کہ جب آپ میرے بلے کو گود میں ہی نہیں اٹھا سکتیں تو اس کا رشتہ دینے کا تو سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔

 

صاحبہ کا یہ بھی کہنا تھا کہ وہ لاہور میں رہتی ہیں اس لئے انھیں جویریہ کے بلے کو لاہور لے جانا ہے جہاں وہ اسے گھر داماد بنا کر رکھیں گی مگر فی الحال تو جویریہ نے انھیں یہ کہہ کر ٹال دیا ہے کہ ابھی ان کا بلا بہت چھوٹا ہے وہ کچھ عرصے بعد ہی اس کی شادی بیاہ کا سوچیں گی۔