Official Web

چینی کمپنی کی جانب سے عید الاضحی پر بلوچستان کے 6 دیہاتوں میں عطیات تقسیم

کوئٹہ : عید الاضحی ٰ کے موقع پر ایک ٹرک چھ بکریاں، چاول، نوڈلز، کوکنگ آئل، چائے، چینی اور دیگر اشیائے ضروریہ لے کر بلوچستان کے گاؤں سرور میں سرور خاندان کے گھر پہنچا۔ پچھلے 22 برسوں سے، کمپنی کےڈرائیو تہواروں پر اس علاقے کے پسماندہ دیہاتیوں کو امدادی پیکج فراہم کر رہے ہیں۔

 

سرور خاندان  ابھی تک  سرور کے حالیہ انتقال  کے غم سے دوچار ہے،انہوں نے ڈرائیوروں کی جانب سے امداد اتارنے پر انکا دل  سے شکریہ ادا کیا۔ ایک ڈرائیور نے کہاباقاعدہ امداد کے علاوہ، کمپنی نے اس سال عید الاضحی کے لئے آپ کے خاندان کو پانچ اور بکریاں دی ہیں ۔ دکھ کی اس گھڑی میں ہمارے دل آپ کے ساتھ ہیں۔

 

سرور خاندان کی امداد کا یہ اقدام بلوچستان میں سینڈک کاپر گولڈ پراجیکٹ پر کام کرنے والی چینی کمپنی ایم سی سی ریسورسز ڈیولپمنٹ کمپنی (پی وی ٹی) لمیٹڈ (ایم آر ڈی ایل) کی جانب سے عید الاضحیٰ کے لیے وسیع تر اقدام کا حصہ ہے۔

 

ایم آر ڈی ایل کے ایک ترجمان نے گوادر پرو کو ایک تحریری انٹرویو میں بتایا کہ اس سال صوبے کے چھ  گائوں میں تقریبا 600 ضرورت مند خاندانوں میں مجموعی طور پر 20 ملین روپے مالیت کے مویشی اور ضروری سامان تقسیم کیا گیا ہے۔

 

ترجمان نے کہا کہ ہر خاندان چاول، نوڈلز، کوکنگ آئل اور دیگر ضروریات کا حقدار ہے۔

 

سرور خاندان کے 24 بچے ہیں،ان کو گزشتہ برسوں سے کمپنی کی طرف سے خصوصی توجہ مل رہی ہے. ترجمان نے کہا کہ ہم نے ان کے بچوں کو تعلیم کے مواقع فراہم کیے ہیں اور ان کے گھروں کو پانی اور بجلی کی مفت فراہمی کو یقینی بنایا ہے۔ اس سال سرور کی المناک موت کے بعد، ہم نے اپنی مدد بڑھانے کے لئے اضافی اقدامات کیے ہیں، جس میں کمپنی کے اندر دو بالغ بچوں کی ملازمت بھی شامل ہے.

 

2002 میں  پاکستان میں قدم جمانے کے بعد سے کمپنی ہر سال عید کے تہوار کے دوران ضرورت مند خاندانوں کو مسلسل عطیات کا تحفہ دیتی آرہی ہے۔