Official Web

وزیراعظم دورہ چین کے دوسرے مرحلے پر بیجنگ پہنچ گئے

بیجنگ :وزیراعظم محمد شہباز شریف چین کے سرکاری دورے کے دوسرے مرحلے میں چینی دارالحکومت بیجنگ پہنچ گئے.
بیجنگ کیپیٹل انٹر نیشنل ایئر پورٹ پر چین کے نائب وزیر خارجہ سن ویڈونگ اور بئیجنگ میں پاکستانی سفارت خانے کے حکام نے وزیراعظم کا استقبال کیا
نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور دیگر وفاقی وزراء بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہیں.

بیجنگ میں اپنے قیام کے دوران وزیراعظم چینی صدر ، وزیراعظم اور چیئرمین نیشنل پیپلز کانگریس اسٹینڈنگ کمیٹی سے الگ الگ ملاقات کریں گے ۔
چین اور پاکستان کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کے حوالے سے کئی ۔مفاہمتی یادداشتوں پر بھی دستخط ہوں گے۔
بیجنگ وزیراعظم کی چین پاکستان اقتصادی راہداری کے منصوبوں میں کام کرنے والی کمپنیوں کے چیف ایگزیکٹو افسران سے ملاقاتیں بھی ہوں گی۔