Official Web

ہاکی نیشنز کپ؛ پاکستان نے کینیڈا کو 8-1 سے شکست دے دی

پولینڈ: ہاکی نیشنز کپ میں پاکستان نے کینیڈا کو 8-1 سے آوٹ کلاس کر دیا، قومی کھلاڑیوں نے آٹھ کے آٹھ فیلڈ گول کیے۔           

پاکستان کی جانب سے رانا وحید اشرف نے گولز کی ہیٹرک کی جبکہ غضنفر علی نے دو گول اسکور کیے، عبدالرحمان اور حنان شاہد نے ایک ایک گول کیا۔

پاکستان ہاکی ٹیم نے اپنا دوسرا میچ جیتا ہے، گرین شرٹس کا پہلا میچ ملائیشیا کے ساتھ چار چار گول سے برابر ہوا تھا         ۔

قومی ٹیم اپنا تیسرا میچ فرانس کے خلاف 5 جون کو کھیلے گا۔