Official Web

کرکٹ پرحکمرانی کی جنگ! ٹی 20 ورلڈ کپ کا آج امریکا سے آغاز

نیویارک:  ٹی 20 کرکٹ پر حکمرانی کی جنگ کیلئے ورلڈکپ کا آج سے امریکا میں آغاز ہو گا۔

مختصر فارمیٹ کے بڑے ایونٹ میں چوکوں اور چھکوں کی برسات ہو گی، افتتاحی میچ میں امریکا اور کینیڈا کی ٹیمیں پاکستانی وقت کے مطابق کل صبح ساڑھے 5 بجے مدمقابل ہوں گی۔

ٹی 20 ورلڈکپ 2024 کا دوسرا میچ ویسٹ انڈیز میں کھیلا جائے گا جو میزبان ملک کالی آندھی اور پاپوا نیو گینی کے درمیان پاکستانی وقت کے مطابق کل شام ساڑھے 7 بجے کھیلا جائے گا۔

واضح رہے کہ میگا ایونٹ میں پاکستان اپنا پہلا میچ 6 جون کو میزبان ملک امریکا کیخلاف کھیلے گا جبکہ ہائی وولٹیج ٹاکرا پاک بھارت میچ 9 جون کو نیویارک میں ہو گا۔

یاد رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم دورہ آئر لینڈ اور انگلینڈ مکمل کرنے کے بعد لندن سے امریکا کے شہر ڈیلاس پہنچ گئی ہے جہاں وہ میچ سے قبل پریکٹس سیشن میں حصہ لے گی۔