Official Web

چین داسو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کےچینی اہلکاروں کے قافلے پر دہشت گرد حملے کی تحقیقات پر پاکستان کی حمایت کرتا ہے

ستائیس مئی کوچین کی  وزارت خارجہ کی یومیہ پریس کانفرنس میں  پاکستان کے داسو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کے چینی اہلکاروں کے قافلے پر  دہشت گرد حملے کے تحقیقاتی نتائج کے اعلان کے بارے میں چینی وزارت خارجہ کی  ترجمان ماؤ ننگ نے کہا کہ پاکستان نے دہشت گردانہ حملوں سے متعلق تحقیقات میں پیش رفت حاصل کی ہے،چین اس بات کو بڑی  اہمیت دیتا ہے۔ چین مکمل سچائی کا پتہ لگانے،اصل مجرموں کو گرفتار کرنے اور انہیں سخت سزا دینے میں پاکستان کی حمایت کرتا ہے۔ چین پاکستان میں چینی اہلکاروں، منصوبوں اور اداروں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے پاکستان کے ساتھ سیکیورٹی تعاون کو مضبوط کرتا رہے گا۔ چین نے خطے کے ممالک سے انسداد دہشت گردی تعاون کو مضبوط بنانے اور تمام ممالک کی مشترکہ سلامتی اور ترقی کے مفادات کا تحفظ کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔