Official Web

چودہویں چین امریکہ اعلی سطحی سیاحتی ڈائیلاگ کا انعقاد

چودہویں چین  امریکہ  اعلی سطحی سیاحتی   ڈائیلاگ    22 جون کو  چین کے صوبہ شائن شی کے  شی آن  شہر میں  منعقد  ہوا جس کا  موضوع  تھا "سیاحت کے ذریعے چین اور امریکہ کے ثقافتی تبادلے کو بڑھانا” ۔اس ڈائیلاگ کا  مقصد گفتگو کو  بہتر بنانا، تعاون کو  وسیع  کرنا، اور دونوں ملکوں کے درمیان ثقافتی تبادلوں  کو  بڑھانے میں تعاون کرنا  تھا  ۔ دونوں  ممالک  کے حکومتی و  علاقائی  اداروں  اور کمپنیوں کے نمائندوں سمیت  تقریباً 400 افراد  نے  اس ڈائیلاگ  میں شرکت  کی ۔  شرکاء  نے  دونوں مما لک کے عوام کے  درمیان سیاحتی تعاون کو مزید بڑھانے  پر  خیالات کا اظہار کیا ۔

 تقریب  میں دونوں  فریقوں کے درمیان طے پانے والے معاہدوں  میں   شی آن اور لاس اینجلس، شنگھائی اور نیو یارک، شینزین اور سان فرانسسکو نے چین امریکہ  سیاحتی شراکت دار شہر بننے کا اعلان ہوا ۔

 موجودہ  چین امریکہ  سیاحتی ڈائیلاگ  کا انعقاد، دونوں ملکوں کے  صدور کی  سان فرانسسکو ملاقات  کے اہم اتفاق رائے  کو عملی اقدامات میں تبدیل کرنے کا  ایک اہم قدم ہے۔