Official Web

پروفیشنل اسنوکر کوالیفائنگ ٹورنامنٹ میں پاکستان نے بھارت کو شکست دیدی

پروفیشنل اسنوکر کوالیفائنگ ٹورنامنٹ میں پاکستان نے بھارت کو شکست دے دی۔

کیو اسکول ایشیا ٹورنامنٹ میں حمزہ نے لکشمن روات کو 4 – 2 سے شکست دی جب کہ حمزہ اکبر نے بھارتی کیوئسٹ کے خلاف آخری فریم میں 113 کا بریک بھی کھیلا۔

حمزہ اکبر دوسرے راؤنڈ میں تھائی لینڈ کے پاسا کورن سیتیکرائی سے مقابلہ کریں گے۔

ادھرپاکستان کے حارث طاہر نے بھی کیو اسکول ٹورنامنٹ میں پہلا میچ جیت لیا، انہوں نے چین کے ڈونگ زیاو کو 4- 1 سے شکست دی۔

واضح رہے کہ ہر سال 4کیو اسکول ٹورنامنٹ سے 12 کھلاڑی پروفیشنل اسنوکر میں جگہ بناتے ہیں۔