Official Web

وفاقی وزیر برائے بحری امور جناب قیصر احمد شیخ نے نیول ہیڈکوارٹرز اسلام آباد کا دورہ

وفاقی وزیر برائے بحری امور جناب قیصر احمد شیخ نے نیول ہیڈکوارٹرز اسلام آباد کا دورہ کیا اور چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف سے ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے پیشہ ورانہ امور اور علاقائی بحری سلامتی اور بحر ہند کے خطے میں پاکستان نیوی کے کردار پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں معززین نے بحری معیشت کے امکانات اور ملک کی مجموعی اقتصادی ترقی کے لئے اس کی اہمیت پر بھی بات چیت کی۔

بعد ازاں، وزیر کو پاکستان کے بحری چیلنجز، مواقع اور مستقبل میں اقتصادی ترقی کے لئے اس اہم شعبے کی آگاہی اور ترقی کے لئے پاک بحریہ کے اقدامات کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔