چین دنیا میں سمندری آفات سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے ممالک میں سے ایک ہے۔حالیہ برسوں میں چین کی وزارت قدرتی وسائل سٹیریواسکوپک مشاہدے کے نیٹ ورک کی تعمیر کو فروغ دینے کے لئے مختلف محکموں کے ساتھ کام کر رہی ہے اور سمندری آفات کی پیشگی انتباہ کے نظام کو قائم اور بہتر بنایا ہے۔ متعدد اقدامات کی بدولت چین کی قومی سمندری آفات کے ادراک کی صلاحیت میں مسلسل بہتری آئی ہے ، اور سمندری آفات کی روک تھام اور کنٹرول کے شعبے میں نمایاں کامیابیاں حاصل ہوئی ہیں ۔ 2023 میں سمندری آفات کے براہ راست معاشی نقصانات میں پچھلے پانچ سالوں کے اوسط کے مقابلے میں 49فیصد کی کمی واقع ہوئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی چین کے ساحلی علاقوں نے سمندری آفات کی کمی اور روک تھام کو فروغ دینے کا سلسلہ بھی جاری رکھا ہے۔ ان میں سے چین کے صوبہ زے جیانگ کی سمندری آفات کی روک تھام کی صلاحیت کو جامع طور پر بہتر بنایا گیا ہے اور ابتدائی انتباہ کی درستگی کی شرح 84فیصد سے زیادہ ہوگئی ہے۔