Official Web

سعودی ولی عہد کا دورہ پاکستان، حتمی تاریخ کا تاحال تعین نہ ہوسکا

اسلام آباد:  سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان کی تاریخوں پر مشاورت جاری ہے۔

حکومتی ذرائع کے مطابق ابھی تک کسی حتمی تاریخ کا تعین نہیں کیا گیا، دونوں ممالک کی وزارت خارجہ کے اعلیٰ حکام دورے کی تاریخ پر مشاورت جاری رکھے ہوئے ہیں۔

حکومتی ذرائع کاکہنا ہےکہ نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار خود اعلیٰ سعودی حکام سے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے دورہ کے حوالے سے رابطے میں ہیں۔

یاد رہے کہ سعودی ولی عہد کو دورہ پاکستان کی دعوت وزیراعظم شہبازشریف نے اپنے دورۂ سعودی عرب کے دوران دی تھی جس کو سعودی ولی عہد نے قبول کرلیا تھا۔