Official Web

پاسپورٹ کی فاسٹ ٹریک کیٹیگری کی فیسوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ

اسلام آباد : حکومت نے پاسپورٹ کی فاسٹ ٹریک کیٹیگری فیسوں میں اضافہ کردیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق 8 مئی 2024 سے پانچ سال کی مدت کے حامل چھتیس صفحات کے مشین ریڈایبل پاسپورٹ کی فیس ساڑھے 12 ہزار، بہتر صفحات کی فیس ساڑھے 18 ہزار اور سو صفحات کی فیس 23 سو روپے ہوگی۔

دس سالہ مشین ریڈایبل پاسپورٹ کے لیے چھتیس، بہتر اور سو صفحات کے لیے فیس بالترتیب 16 ہزار 200، 25 ہزار 200 اور 32 ہزار روپے ہوگی۔

دوسری جانب رواں سال 6 مارچ کو ڈائریکٹوریٹ جنرل آف پاسپورٹس اینڈ امیگریشن نے مختلف کیٹیگریز اور صفحات کے پاسپورٹ کی فیس میں اضافہ کر دیا تھا، ڈائریکٹوریٹ کی جانب سے پاسپورٹ کی بروقت ادائیگی کا بحران تو ختم نہ ہو سکا، لیکن پاسپورٹ کی فیس میں اضافہ کر دیا گیا۔

واضح رہے پانچ سال کے 36 صفحات والے نارمل پاسپورٹ کی فیس بڑھا کر ساڑھے 4 ہزار روپے کر دی گئی، جبکہ ارجنٹ پاسپورٹ کی ساڑھے 7 ہزار، دس سال والے پاسپورٹ کی فیس 6 ہزار 700 اور ارجنٹ کی 11 ہزار 200 روپے کردی گئی ہے۔