Official Web

پاکستان تحریک انصاف نے ملک بھر میں جلسوں کا پلان تیار کرلیا

اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف نے ملک بھر میں جلسوں کے منصوبے کو حتمی شکل دے دی ہے۔

ہم نیوز   کے مطابق 21 اپریل سے باقاعدہ جلسوں کا آغاز کیا جائے گا،پی ٹی آئی سب سے زیادہ جلسے پنجاب میں کرے گی،پنجاب سے جلسوں کی ذمہ داری حماد اظہر کو سونپی گئی ہے۔تحریک تحفظ آئین پاکستان کے نام سے باقاعدہ تحریک کا آغاز کیا جائے گا،وکلا کی بڑی تعداد تحریک میں شرکت کرے گی۔ذرائع کے مطابق کے پی سے علی امین گنڈاپور تحریک کی سربراہی کریں گے،سندھ سے حلیم عادل شیخ جلسوں کی قیادت کریں گے،بانی چئیرمین کی رہائی اور آئین کی مکمل بحالی تک تحریک جاری رہے گی۔